بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے قبل آج یہاں پارٹی کی
اوڈیشہ یونٹ نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کا شاندار خیر مقدم کیا اور 2019
میں اسمبلی الیکشن میں ریاست میں مکمل اکثریت کی حکومت
بنانے کا عہد کیا۔مسٹر شاہ کے یہاں پہنچنے پر بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بی جے پی کارکنوں نے شاندار خیر مقدم کیا۔روایتی سازوں سے موسیقی اور لوک گیتوں کے درمیان مسٹر شاہ بی جے پی دفترروانہ ہوئے۔